Header Ads

گلگت شہر میں موٹر سائیکل چور گینگ سرگرم، پولیس کی گرفت سے باہر

گلگت ۔شیر شاہ۔   شہر میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد واقعات ہوئے ہیں۔ موٹر سائیکل چور گینگ دوبارہ سرگرم ہوا ہے اور متعد موٹر سائیکل چوری کیئے ہیں۔ گزشتہ شام تقریبا ۸ بجے ذوالفقار آباد جٹیال میں گھر کے گیٹ سے نامعلوم چوروں نے عزیز شاہ نامی بندے کی موٹرسائیکل چوری کی ہے لیکن چوروں کے بارے میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ جٹیال تھانہ میں رپورٹ درج کروائی گئی ہے لیکن تاحال اس حوالے سے پولیس کچھ اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔ یاد رہے کہ ذوالفقار آباد جٹیال سے اس سے پہلے بھی متعدد موٹر سائیکل چوری ہوچکے ہیں جنکی تعداد تقریبا چار ہے، لیکن پولیس ان میں سے کسی بھی موٹر سائیکل کو برآمد نہیں کرسکی ہے۔ اس سے پہلے سال ۲۰۱۰ میں بھی سات موٹر سائیکل چوری کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ جٹیال تھانے کے اہلکاروں سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اس موٹر سائیکل چوروں کا سراغ لگائیں اور چوروں کے کڑی سے کڑی سزا دیں۔


No comments:

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.