گلگت شہر میں جعلی کرنل بن کر لوگوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار
گلگت: گلگت سٹی پولیس نے آج ایک ایسے جعلی کرنل کو گرفتار کیا ہے جو اپنے آپکو انٹیلی جینس کرنل بتا کر عام انسانوں سے پیسے بٹورتا تھا۔ مذکورہ آدمی جو اپنے آپ کو انٹیلی جینس کرنل ظاہر کرتا تھا کا نام دلشاد محمد ولد فقیر محمد ساکن نوشہرہ خیبرپختونخواہ کا رہائشی ہے۔ سٹی پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی ہے۔ مذکورہ شخص نے گلگت میں پچھلے ایک ماہ سے گھر کرایہ پر لیا ہوا تھا۔
No comments:
Post a Comment