Header Ads

ریحام خان فاونڈیشن کا ضلع دیامر میں زچہ و بچہ سینٹر کے قیام کا اعلان


چلاس: ریحام خان فاونڈیشن کی چیئرپرسن اور مشہور ٹی وی میزبان ریحام خان نے کہا ہے کہ وہ ضلع دیامیر گلگت بلتستان میں زچہ و بچہ سینٹر بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ تاکہ علاقے کے خواتین و بچوں کو معیاری صحت کے حصول میں آسانی ہو۔ انہوں نے اس بات کا اعلان ریحام خان نے چلاس میں ایک عوامی اجتماع میں کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ضلع دیامیر کے خواتین و بچوں کی مدد کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے لوگوں کو انتباہ کیا کہ سیاسی پارٹیوں پر اندھا اعتماد نہ کریں بلکہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز اُٹحائیں۔ کیونکہ سیاسی پارٹیز صرف اور صرف اپنی مقاصد کیلئے عوام کو استعمال کرتے ہیں نہ کہ عوام کی حقوق کا تحفظ کرتے ہیں۔ ریحام خان نے پاکستان کے سیاسی پارٹیوں پر نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سیاسی ماحول بالکل بھی اچھا نہیں کیونکہ سیاسی پارٹیز ایک دوسرے کے اوپر بات کرتے ہوئے غلط زبان استعمال کرتے ہیں اور ہم ان سے مذید کیا توقع کرسکتے ہیں۔ اور ان سیاسی پارٹیز میں اخلاقیات بالکل ختم ہوچکی ہے۔

 ریحام خان ضلع دیامیر کا دورہ کررہی تھی جہاں وہ علاقے کے اکابرین و معززین و صحافیوں سے ملاقات کررہی تھی۔ اور وہ اس علاقے میں ریحام خان فاونڈیشن کے ذریعے ترقیاتی کام کرنا چاہتی ہیں۔ ضلع دیامیر کے ہیڈکوارٹر چلاس پہنچنے پر علاقے کے لوگوں نے ریحام خان کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا جس میں اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ اس موقع پر دیامیر کے نامور شخصیات عنایت اللہ شمالی، فیض اللہ فراق بھی موجود تھے۔ 
ریحام خان فاونڈیشن کے بارے میں مذید جانئیے۔ 
https://www.rehamkhanfoundation.com/

No comments:

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.