گلگت کے تعلیمی اداروں میں مشروبات کے فروخت پر پابندی عائیڈ
گلگت زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سب ڈویثرن ایڈمنسٹریشن ضلع گلگت نے تمام سکولوں میں مشروبات و انرجی مشروبات پر پابندی لگادی ہے۔ جناب نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر ضلع گلگت نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مشروبات بچوں کے صحت کیلئے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے مذید کہا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے موصول شدہ رپورٹ کی روشنی میں یہ پابندی لگا دی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نوید جوکہ سب ڈویثرن مجسٹریٹ بھی ہے نے کہا کہ یہ پابندی ۱۴ اگست ۲۰۱۷ سے نافذ العمل ہوگی جوکہ ہمیشہ کیلئے رہے گی۔ انہوں نے مذید کہا کہ ان مشروبات میں کیمیکل، نشہ آور کیمکل جیسے کیفین اور فاسفورک ایسڈ جو انسانی صحت خصوصا بچوں کے صحت کو خراب کرتے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ یہ پابندی گلگت میں تمام تعلیمی اداروں کیلئے یکساں ہے جس میں قراقرم یونیورسٹی، گورنمنٹ سکولز اور تمام پرائیویٹ سکولوں، کالجز، ٹیوشن سنٹرز اور دیگر تعلیمی اداروں پر ہوگی۔
No comments:
Post a Comment