Header Ads

پی آئی اے کی ایک منفرد سروس ۔ پی آئی اے پریمئر سروسز کا افتتاح


اسلام آباد ۔ نیوزڈیسک۔وزیر آعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے آج اسلام آباد ائرپورٹ پر پی آئی اے 
پریمئر سروس کا افتتاح کیا۔
پی آئی اے کو اس سروس سے بہت ساری اُمیدیں وابستہ ہیں کہ یہ سروس ادارہ کی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ ابتدائی طور پر چھ پروازیں اسلام آباد، لاہور اور لندن کے درمیان چلائی جائیں گی۔ ان پروازوں میں بزنس کلاس سروس کے ساتھ ساتھ اعلی معیار کا کھانہ اور دوسری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بین الاقوامی ہوابازی کے معیار کے مطابق ہر پسنجر کو انفرادی توجہ دی جائے گی اور ہر پسنجر کو الگ انٹرٹینمنٹ کی سہولت ہوگی یعنی الگ ایل سی ڈی، میوزک کی سہولت ہوگی۔
پی آئی اے پریمئر سروسز کی خوبیوں کے بارے میں پی آئی اے کے سی ای او نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار، فنانس منسٹر، پرویز رشید، انفارمیشن منسٹر بھی 
موجود تھے۔ 















No comments:

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.