Header Ads

شاہراہ قراقرم چھوٹے گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا


شاہراہ قراقرم دو ہفتے کا عرصہ گزر جانے کے بعد آج ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے اطلاع کے مطابق کیال، چوچانگ داسو کوہستان کے مقام پر لینڈ سلائیڈ ہٹانے کے بعد شاہراہ قراقرم ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ بیشام سے ذرائع کے مطابق شاہراہ صرف چھوٹے گاڑیوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ تاہم کل سہہ پہر تک روڑ کو بڑے گاڑیوں کیلئے بھی کھول دیا جائے گا۔ مذید یہ کہ سوست خنجراب سیکشن بھی متعدد مقامات پر بلاک ہے برہان آفندی ڈپٹی کمشنر ہنزہ لے مطابق ہنگامی بنیادوں پر روڑ کھولنے کیلئے کام جاری ہے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پاکستان آرمی اور ایف ڈبلیو او کو ان مشکل ھالات میں دن رات کام کرنے پر ان کو سراہا ہے۔

No comments:

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.