اینٹی ٹیکس مومنٹ نے ٹیکس کے خلاف 24 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان
گلگت (پ ر)اینٹی ٹیکس مومنٹ نے ٹیکس کے خلاف جاری تحریک کے تیسرے مرحلے میں گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ہفتے کے روز اینٹی ٹیکس مومنٹ میں شامل تمام ٹریڈ یونیز پر مشتمل اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ مورخہ 24 فروری کو گلگت بلتستان بھر میں شٹر ڈاو ¿ن ہڑتال اور غیر قانونی و غیر آینی ٹیکسز کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیںگی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ٹیکس کے خلاف گلگت بلتستان کے عوام نے ٹیکس کے خلاف جاری تحریک کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں دیدیا ہے تیسرے مرحلے میں عوام سے پر امید ہیں کہ گلگت بلتستان کے عوام پر عائد جبری ٹیکسز کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے۔اجلاس میں کہا گیا کہ نہ ہمارے کوئی سیاسی عزا ئم ہیں اور نہ ہی کسی کے خلاف ہماری تحریک ہے ہم نے آلگت بلتستان کے عوام کی حمایت اور تائید سے غیر قانونی اور غیر آینی ٹیکسز کے خلاف آواز بلند کی ہے اور حکومتی ایوانوں تک ہماری آواز پہنچنے اور ٹیکسزکے نفاز کا فیصلہ واپس لینے تک ہماری تحریک جاری رہے گی اور ہماری تحریک اپنے مقصد کے حصول تک کبھی متزلزل ہو گی اور نہ ہی کسی دباو ¿ یا مصلحت کا شکار ہو گی۔اجلاس میںفیصلہ کیا گیا کہ 24 فروری کو ہی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment