Header Ads

سال 2016 گلگت بلتستان کیسا ہوگا؟ مشہور ماہر فلکیات آغابہشتی کی پیشنگوئیاں

گلگت (اوصاف رپورٹ:ایمان شاہ سے) عالمی ایوارڈ یافتہ ماہر علم فلکیات آغابہشتی نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان مسلم لیک ن کی وفاقی اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ پنجاب میں بہت جلد دہشتگردی کیخلاف آپریشن شروع ہوگا۔ حفیظ الرحمن کیخلاف درپردہ سازشیں ہورہی ہیں تاہم سازشی عناصر ناکام ہوں گے۔ گلگت بلتستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہوجائے گا۔ جمعیت علمائ اسلام اور وحدت المسلمین مضبوط جبکہ جماعت اسلامی اور اسلامی تحری پاکستان آئندہ الیکشن تک کمزور ہوجائیں گی۔ گلگت بلتستان میں آلو کے کاشتکاروں کو ریکارڈ منافع ملے گا اور آلو کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہوںگی۔ آصف علی زرداری وطن واپس آئیں گے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کا سفر زوال کی طرف جاری رہے گا۔ حلقہ ایل اے نمبر۶ ہنزہ میں اصل مقابلہ پاکستان مسلم لیگ ن اور آزاد اُمیدوار کے مابین ہوگا۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اتوار کی شام روزنامہ اوصاف سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک کے معروف ٹی وی چینل اے آر وائی پر پیشنگوئیاں کرنے والے عالمی شہرت یافتہ ماہر علم فلکیات آغا بہشتی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنی مدت پوری کرے گی تاہم لک کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔ انہوں نے پیشنگوئی کی ہے کہ پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف جلد بہت بڑا آپریشن ہوگا جبکہ کرپٹ لوگوں کیخلاف بھی بدترین احتساب ہوگا۔ ۲۰۱۸ئ کے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط نظر آرہی ہے اور ملک کا اگلا وزیر اعظم عمران خان ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرجائیں گے تاہم میاں نواز شریف کو ان اختلافات سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ پنجاب میں نیب کا کردار اہم ہوگا۔ حافظ حفیظ الرحمن نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی فورمز پر بھی گلگت بلتستان کا مقدمہ کامیابی سے لڑیں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کو اسی سال آئینی حقوق کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔ آغابہشتی نے اس بات کی بھی پیش گوئی کی کہ گلگت بلتستان میں آلو کی کاشت کرنے والے کاشتکار خوشحال ہوں گے کیونکہ ملک بھر میں آلو کی مانگ بڑھ جائے گی اور قیمتوں میں اضاٖفہ ہوگا۔ آغا بہشتی نے یہ بھی پیش گوئی کی کہ حکومت کے درمیان اختلافات پیدا ہوں گے تاہم میاں محمد نواز شریف اس صورتحال سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوںگے۔ان اختلافات کی وجہ سے ایک مرحلے میں ایسا محسوس ہوگا جیسے حکومت ابھی گئی۔ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں آغا بہشتی نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے مسائل حل کرنے میں کامیاب ہوںگے۔ گلگت سکردو روڑ پر کام کا آغاز بھی اسی دور میں شروع ہوگا۔ اس سال ریکارڈ تعداد میں سیاح گلگت بلتستان کا رخ کریں گے اور گلگت بلتستان کے عوام کو دل بڑا کرکے سیاحوں کو جگہ فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔ انہوں نے مذید کہا کہ گورنر گلگت بلتستان اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر پائیں گے۔

No comments:

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.