سی پیک کانفرنس کی وجہ سے ہنزہ ضمنی انتخاباد تیسری بار ملتوی
گلگت ۔ گلگت میں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سلسلے میں رواں ہفتے کانفرنس کی وجہ سے ہنزہ کے ضمنی انتخابات ملتوی کئے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ چھ کی نشست میر غضنفر علی خان کے گورنر منتخب ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ جس پر الیکشن تیسری بار ملتوی ہوچکی ہے۔
توقع ہے کہ مجوزہ کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف، اور دیگر اہم شخصیات شرکت کریں گے۔ ان اہم شخصیات کی سیکورٹی کی خاطر باہمی مشاورت سے الیکشن ملتوی کئے گئے ہیں تاہم نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا۔
1 comment:
Not good for hunza
Post a Comment