۲۵ اگست کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا دورہ سکردو یلتھ انشورنس سکیم کا افتتاح
اسلام آباد ۔ نیوزڈیسک۔وزیر آعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ۲۵ اگست کو سکردو کا دورہ کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ ہیلتھ انشورنس کارڈ کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم کو دورہ کے دوران میگا پراجیکٹس پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ وزیر اعظم کے ساتھ وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان جناب برجیس طاہر اور وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڈ بھی ہونگے۔
سترہ ارب کی لاگت کے اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے ہزاروں مستحق مریض ۵ لاکھ تک کا علاج مفت کراسکیں گے۔صحت کے شعبے میں اتنا بڑا منصوبہ ماضی میں کسی حکومت نے شروع نہیں کیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار خیال وزیر اعلی حفیظ الرحمن نے کیا۔
No comments:
Post a Comment