ایس سی او کی پہلی آن لائن سیلز پرچیز سروس کا افتتاح (Daily K2)
گلگت (ڈیلی کے ٹو) ایس سی او کی پہلی آن لائن سیلز پرچیز سروس کا افتتاح کردیا گیا۔ سیکٹر کمانڈر ایس سی او کرنل عمران احمد بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے مطابق گلگت بلتستان کے عوام سستی ترین اور بہتری ٹیلی مواصلاتی سہولتون کی فراہمی کیلئے ہوشاں ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ گلگت میں انٹرنیٹ بینڈوڈتھ ۳۰۰ ایم بی تک بڑھا دی گئی ہے اور اب صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرنچائز کی جانب سے صارفین کیلئے آن لائن سروس کا آغاز خوش آئیند ہے۔ اس اقدام سے صارفین کو ایس سی او کی ٹیلی مواصلات کے حصول میں درپیش رکاوٹیں ختم ہو جائیں گی اور صارفین کو فوری طور پر اپنی مطلوبہ سہولت مل سکے گی۔
No comments:
Post a Comment