نیب کو کرپت افراد کے اثاثوں کے ثبوت مل گئے۔ (ڈیلی کے ٹو)
سکردو(چیف رپورٹر) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سکردو میں کرپٹ افیسران اور سیاستدانوں کے اثاثوں کی نشاندہی اور تحقیقات شروع کر دی ہے نیب کو تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ایک افیسر کا سکردو کے علاقے گیول ، کتپناہ رنگاہ اور شگری کلان میں کئی کنال پر محیط پلاٹ موجود ہے کلفٹن پل پر اس افیسر کی ایک بڑی مارکیٹ بھی ہے راولپنڈی اسلام آباد میں بھی اس افیسرنے دو پلاٹ خرید لیے ہیں چلاس میں بھی اس افیسر نے زمینیں حاصل کی ہوئی ہیں نیب کو کرپٹ افیسرکی جائیداد وں کے بارے میں ٹھوس اور ناقابل تردید ثبوت وشواہد مل گئے ہیں نیب نے کرپٹ افیسران اور سیاستدانوں کی جائیدادوں کے تمام ریکارڈ حاصل کر لئے ہیں محکمہ تعلیم کے کیشر کے پاس سکردو کشمراہ میں ایک کروڑ مالیت کا گھر ہے اور اس کے پاس تین سے چار گاڑیاں بھی موجود ہیں نیب اس بات پر حیران ہو کر رہ گیا کہ محکمہ تعلیم کے کیشر کے پاس اتنی دولت کہاں سے آگئی ہے ؟اور دولت کمانے کےلئے کیشر نے کیا کیا ذرائع استعمال کئے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے کیشر نے بھاری رقوم بٹوریںرشوت کی رقم کئی دیگر لوگوں میں بانٹ دی گئی نیب نے اپنی تحقیقات کو موثر اور مضبوط بنانے کےلئے کئی اساتذہ کو بھی طلب کرلیا ہے ان اساتذہ سے پوچھا جائے گا اور ان سے رشوت کن کن لوگوں نے لی اگر انہوں نے حق گوئی کا مظاہرہ کیا تو ان سے لئے گئے پیسے واپس دلائے جائیں گے اور ان کی ملازمت کی ضمانت بھی دی جائے گی اگر ان اساتذہ نے غلط بیانی سے کام لیا تو مسئلہ سنگین ہو جائے گا ذرائع نے بتایا کہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم سابق وزیر تعلیم ڈاکٹر علی مدد شیرکی کرپشن کی تحقیقات کےلئے غذر گئی تھی مگر وہ روپوش تھے اس لئے نیب کی ٹیم واپس گلگت آگئی ہے علی مدد شیر جتنے دن غائب رہیں گے ان کےلئے مسائل سنگین ہو جائیں گے اس لئے انہیں سرنڈر ہونا ہو گا اور نیب کے سامنے پیش ہونا ہوگا ذرائع نے بتایا کہ اب تک نیب میں دو سابق وزراءکے کیسز رجسٹرڈ ہیں ان دو وزراءکی مدد سے دیگر کرپٹ وزراءاور سیاست دانوں تک پہنچا جائے گا بلتستان میں ایک سابق وزیر ایسا بھی ہے جس نے اپنے خاندان کے تمام لوگوں کو محکمہ تعلیم میں کھپایا اور قواعد وضوابط کی دھجیاں اڑائیں ذرائع نے بتایا کہ نیب کو محکمہ تعمیرات عامہ ، سیاحت میں بھی کرپشن کے ثبوت مل گئے نیب آہستہ آہستہ تمام کرپٹ افیسران اور سیاستدانوں کو گرفتار کرے گا نیب حکام کو محکمہ تعلیم میں فرنیچر سکینڈل کے بارے میں بھی اہم شواہد مل گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ نیب ایک دم سب لوگوں کو گرفتار کرنے کے حق میں نہیں ہے اگر اس نے ایسا کیا تو پھر خود اس کے اوپر دباو ¿ بڑھ جائے گا اس لئے اس نے مرحلہ وار کرپٹ عناصر پر ہاتھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے آئندہ چند روز میں مزید اہم اور بڑی خبریںآئیں گی۔ےاسےن (معراج علی عباسی)قومی احتساب بیرو نے محکمہ تعلیم عامہ غذر میں ہونے والی بوگس بھرتیوں کی چھان بین شروع کی ہے ۔نیب حکام کی جانب سے غذر کے 47اساتذہ کے اصل تقرور نامے طلب کےے ہیں ۔نےب کی جانب سے ڈی ڈی ای غذر کو 47اساتذہ کے ناموں کی فہرست دی گئی ہے ۔ڈی ڈی ای غذر نے تما م سکول ڈی ڈی اوز اور کےشر کو ہدےت جاری کی ہے کہ وہ مقررہ وقت پر جن جن اساتذہ کا نام فہرست مےں شامل ہے کے اصل تقرر نامے لےکر نےب حکام کے پاس جمع کرےں ورنہ متعلقہ سکول ڈی ڈی اوز اور کےشرکے خلاف کاروائی ہوگی ۔ باخبرذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈی ڈی ای غذر کے حکم پر مختلف سکولوں کے ہےڈماسٹرصاحبان نے فہرست مےں شامل اساتذہ کے اصل تقررنامے نےب حکام کے پاس جمع کرنا شروع کےاہے ۔
No comments:
Post a Comment