Header Ads

گلگت بلتستان میں تمام افغانیوں کو تین روز میں علاقہ بدر کرنے کا اعلان (ڈیلی کے ٹو)


گلگت: آئی جی گلگت بلتستان کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم رہائش پذیر افغانیوں کو اگلے 3 روز تک علاقہ بدر کیا جائے گا ۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ پریس بریفنگ کے دوران آئی جی پی نے کہا کہ سانحہ باچا خان کے بعد پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان میں سیکیورٹی انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں اور غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے بارے میں تحقیقات کی جارہی ہیں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو اگلے 3 روز تک
علاقہ بدر کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس خطے میں قانون پرعملداری اورعوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے بھر پور کردار ادا کرہاہے اورگلگت بلتستان کے غیور عوام سے بھی توقع ہے کہ وہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھتے ہوئے پولیس سے بھر پور تعاون کریں گے۔آئی جی گلگت بلتستان نے کہاکہ غیر قانونی طور پر مقیم رہائش پذیر افغانیوں اور دیگر کے خلاف پولیس نے کاروئی کی ہے اور مذید جانچ پڑتال جاری ہے ۔

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.