گلگت میں وال چاکنگ کے واقعے کو دبا دیا گی.
گلگت\:پولیس نے گلگت میں داعش کے حق میں ہونے والی وال چاکنگ کے واقعہ کو دبا دیا اور وال چاکنگ کرنے والوں کی نشاندہی کرنے یا انہیں گرفتار کرنے کی سرے سے کوئی کوشش ہی نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لی ہے لیکن کئی دن گزر جانے کے باوجود پولیس نے ایف آئی آر پر کسی قسم کی کارروائی نہیں کی ادھر علاقے میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور لوگ چہ میگوئیاں کر رہے ہیں۔ عوام مطالبہ کر رہے ہیں داعش کے حق میں اور
سکیورٹی فورسز کے خلاف وال چاکنگ کرنے والوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے۔
Source: Daily k2
No comments:
Post a Comment