Header Ads

نانگا پربت دہشت گردی کے ملزم سمیت 13دہشت گردوں کی سزائے موت

راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے 13خطرناک دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ جن دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی گئی ہے ان میں عرفان اللہ ولد خدا یار، مشتاق احمد ولد محمد معراج، محمد نواز ولد گل محمد، تاج گل ولد سلطان زرین ، اصغر خان ولد عزیز الرحمان ، احمد علی ولد بخت کرم، ہارون رشید ولد میاں سید عثمان، بخت امیر ولد امیر زرین، عزیز خان ولد اشبر ، فضل غفار ولد شہزادہ، اصغر خان ولد احمد جان، اکرام اللہ ولد حبیب اللہ، حیدر ولد دائم خان شامل ہیں۔ عرفان اللہ ولد خدایار تحریک طالبان پاکستان کا سرگرم رکن رہا ہے اور وہ نانگا پربت بیس کیمپ کے قریب 10غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق عرفان اللہ نے مجسٹریٹ اور عدالت کے سامنے اقرار جرم کیا۔ حیدر ولد دائم خان کوئٹہ میں شہریوں کے قتل میں ملوث تھا اس نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔ سزائے موت پانے والے دیگر دہشت گرد سیدو شریف ایئرپورٹ حملہ، سکولوں کو تباہ کرنے ، سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔ ڈیلی کے ٹو۔

No comments:

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.