Header Ads

لاہور اور اسلام آباد کیلئے جہاز جیسا لگژری بس سروس

لاہور۔ اسلام آباد اور لاہور کے درمیان سفر کرنے والے حضرات کیلئے ایک بہت ہی عمدہ بس سروس کیو کنیکٹ کے نام سے شروع ہوچکی ہے۔ شاید آپ میں سے بہت سے احباب اس بس سروس کے بارے میں بہت پہلے سے جانتے ہونگے لیکن بہت سارے ایسے ہونگے جو ابھی بھی وہی روایتی بس سروسز میں سفر کررہے ہونگے۔  جن میں بمشکل بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے بلکہ صرف بیٹھنے کی ہی گنجائش ہوتی ہے ٹانگیں پھیلا کر سستانا تو دور کی بات ہے۔ یہاں ہم آپ کو کیو کنیکٹ کے بارے میں تفصیل سے بتائیں  گے تاکہ آپ اپنی اگلی لاہور اسلام آباد کا سفر اس عمدہ سروس سے کریں گے۔
  سب سے پہلے یہ کہ یہ بسیں دنیا کی بہترین کمپنی والوو کی تیار کردہ ہیں۔   یہ بس سائز کے اعتبار سے بہت بڑی بس ہے لیکن اس میں صرف ۲۱ پسنجر سفر کر سکتے ہیں۔ ایسا کیوں؟ ایسا اس لیے کہ اس میں ایک مسافر کیلئے بہت کھلی جگہ رکھی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس بس میں مندرجہ ذیل لگژری سروسز ہیں جو اس بس سروس کی عمدہ خصوصیات ہیں۔
چوبیس انچ کلب کلاس سیٹس بمع ریموٹ کنٹرول
  ہر سیٹ کے ساتھ ۵۔۱۸ انچ ٹچ ایل سی ڈی
ہر سیٹ کے ساتھ الگ سیٹلائٹ ٹی وی
وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت
ہر سیٹ کے ساتھ میوزک، ویڈیو گیمز 
ہر سیٹ کے ساتھ موبائل اور لیپ ٹاپ کو چارج کرنے کیلئے ساکٹ
سفر کے دوران ٹھنڈے اور گرم مشروبات کی سہولت
تازہ گرما گرم کھانے مسافروں کیلئے
ائیر کنڈیشن بس، نان سٹاپ، ٹائلیٹ کی سہولت بس کے اندر ہی۔
سب سے اہم بات جو آپ پڑھ کر ضرور حیران ہوجائیں گے اس آخر میں پڑھیں۔




 اس بس سروس کی ایک انتہائی عمدہ خصوصیت یہ ہے کہ اس کی ٹکٹ آپ آن لائین خرید سکتے ہیں اور ایک سائیڈ کا کرایہ صرف ۳۳۰۰ روپے ہیں۔ بکنگ کیلئے ان کے ویب سائٹس ملاحظہ کریں۔

اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں۔

No comments:

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.