Header Ads

اگلے ماہ سے این ٹی ایس کے زریعے خالی اسامیوں پر بھرتیاں شروع ہونگی،حفیظ الرحمن (Daily K2)

گلگت(خصوصی رپورٹ)وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں شفاف بھرتیوں کیلئے این ٹی ایس کے ساتھ معاہدہ ہو چکا ہے اور اگلے ماہ این ٹی ایس کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں پر بھرتیاں شروع ہوں گی گریڈ 16سے اوپر کی خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے کیس فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے تا ہم ایف پی ایس سی نے یہ اعتراض لگایا ہے کہ گلگت بلتستان پبلک سروس کمیشن کے قیام کی گورننس آرڈر 2009ء میں تجویز رکھی گئی ہے اس لئے اس میں ترمیم کیے بغیر فیڈرل پبلک سروس کمیشن بھرتیاں نہیں کر سکتا اس لئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ گریڈ 16سے اوپر کی خالی اسامیوں پر بھرتی ایف پی ایس سی کے ذریعے بھرتی کیلئے گورننس آرڈر اور رولز آف بزنس میں ترامیم کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے اخباری ایڈیٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کیلئے نئی تعلیمی پالیسی بنائی جا رہی ہے اس کا مقصد تعلیم کے شعبے میں انقلاب لانا ہے اس سلسلے میں حکومت برطانیہ سے معاہدہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ 30فروری تک صنعی زون اور 30جون تک سرمایہ کاری بورڈ کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے جس کیلئے 400کنال اراضی مختص کر دی گئی ہے

No comments:

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.