Header Ads

راولپنڈی سے استور آنیوالی گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ (ڈیلی کے ٹو)

استور: استور میں قایم مقام ایس پی محمد شرین نے پولیس عملے کے ہمراہ رولپنڈی اور گلگت سے آنے والی گاڑیوں سے مسافروں کو اتارکر مشکوک افراد کی تلاشی اور شناختی کارڈ چیک کیے۔ ایس پی محمد شرین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج استور کے داخلی راستے زیرو پوائنٹ پر اچانک چھاپالگایا ہے۔ گلگت رولپنڈی اور دیگر شہروں سے استور آنے والی تمام گاڑیوں کو چیک کیا ہے اور مشکوک افراد کی چیکنگ بھی کی ہے۔ استور میں باہر سے منشیات اور اسلحہ لانے والوں کا گھیرا تنگ کیا جائے گا کسی بھی شخص کو کسی قسم کا غیر قانونی اسلحہ اور منشیات کی سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائے گی۔ استور میں جو لوگ منشیات کے عادی ہیں یا چوری چھپے منشیات کا کاروبار کرتے ہیں ان کو اب کسی قسم کی کوئی چھوٹ نہیں ملے گی۔ استور انتہائی پر امن ضلع ہے ۔ اس ضلعے کے امن کو قایم رکھنے کے لیے اور منشیات سے پاک کرنے کے لیے استور پولیس اپنی ڈیوٹی سے بڑ کر اپنا فرض سمجھ کر کام کرے گی اس حوالے سے عوام سے اپیل ہے جو کوئی ایسا فرد غیر قانونی اسلحہ یا چرس شراب سمیت کوئی بھی منشیات فروخت کرتا ہے تو ایسے افراد کی نشاندھی کرتے ہوئے پولیس کواطلاع دیں تاکہ ہم سب ملکراس خطے کی امن اور منشیات سے پاک معاشرہ تشکیل دے سکیں۔استور میں ہم نے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنا ہے اور استور میں غیر قانونی جو بھی گاڑیاں چل رہی ہیں ان کی چھان بین کا بھی سلسلہ جاری کیا ہے جو بھی غیر قانونی ہیں ان کو ضبط کیا جائے گا ۔ استور پولیس لوگو ں کی مال اور جان کی حفاظت کے لیے دن رات حاضر ہے عوام پولیس سے تعاون کرئے تو ایک بہترین معاشرے کو تشکیل دینے میں ہم کامیاب ہونگے۔

No comments:

Copyright: www.meragilgit.blogspot.com. Powered by Blogger.